پبی،امن وامان کی ابتر صورتحال،د ن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں معمول 

پبی،امن وامان کی ابتر صورتحال،د ن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں معمول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) تحصیل پبی میں امن وامان کی ابتر صورتحال سے  عوام شدید پریشان غریب مزدور کار دن کو محنت مزدوری کر تے ہیں اور رات کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چوکیداری کر نے پر مجبور ہیں نا معلوم چوروں نے لو گوں جینا حرام کر دیا ہے دن دیہاڑے نا معلوم  مسلح مو ٹر سائیکل سوار اسلحہ کے نوک پر لوگوں کو روک ان سے ذبردستی مو با ئل فون چھیننا معمول بن گیا پو لیس نے ابھی تک کو ئی قا بل ذکر گروپ کو گرفتار نہیں کیا ہے گئی د نوں سے پبی بازار مین جی ٹی روڈ  پبی کا لج روڈ خدریزی تارو جلو زئی وغیرہ میں نا معلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل چور گروپ دن دیہاڑے اور سر شام اسلحہ کے نوک پر لو گوں کو روک کر ان سے ذبردستی قیمتی مو با ئل فونز چھین کر فرار ہو جا تے ہیں اس کی رپورٹ متعلقہ تھا نوں میں لوگوں نے درج کئے ہیں لیکن ابھی تک پو لیس نے کسی بھی قا بل ذکر گروپ کو گرفتار نہیں کیا ہے ایسی طرح تحصیل پبی اور اضا خیل تھا نہ کے حدود میں رات کو نا معلوم چوروں نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے درجن بھر مسلح چورگروپوں کی صورت میں رات کو گھو متے ہیں اور گھروں میں داخل ہو کر گھر کے مکینوں کو یر غمال بنا کر سب کچھ لو ٹتے ہیں ڈاگ بہسود خان بہادر گڑھی بھٹی ڈاگ بہسود خان شیر گڑھی خدریزی جلو زئی وغیرہ میں ان چوروں نے گھر وں کو لو ٹے ہیں کئی بجلی کے ٹرانسفار مرز بھی چوری کئے ان چوروں نے غر یب لوگوں جینا حرام کیا غریب لوگ دن کو محنت مزدوری کر تے ہیں اور رات کو اپنی حفاظت کے لئے رات کو چو کیداری کر نے پر مجبور ہیں پو لیس نے ابھی تک کو ئی قا بل ذکر چور گروپ کو بھی گرفتار نہیں ہے غریب لو گوں نے کہا ہے ایک طرف مہنگا ئی فا قوں پر مجبور کیا ہے اور دوسری طرف چوروں نے ہمارا جینا حرام کیا ہے