صوابی،جائیداد تنازعہ پر دیور نے بھابھی کوموت کے گھاٹ اتاردیا 

صوابی،جائیداد تنازعہ پر دیور نے بھابھی کوموت کے گھاٹ اتاردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ) موضع آدینہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دیور نے تاریخ پیشی بھگتنے کے لیے عدالت جانے والی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو  آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ  کے مطابق  منگل کے روز مردان روڈ بمقام ادینہ پل میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاران  ٹیکٹنگ آفیسر راشد علی،جنید خان اور جواد موجود تھے کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم نے ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا،اس واردات پر ٹریفک اہلکاران فوری طور پر ملزم کا تعاقب کیا، ملزم فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر رہے تھے۔اس موقع پر چوکی اتم کے انچارج سلمان خان سمیت نفری پولیس بروقت پہنچ کر ملزم کو گھیر  لیا اور نہایت حکمت عملی کے ساتھ قابو کرکے ملزم ندیم احسن خان سکنہ ادینہ کو بہ مسلح پستول سمیت گرفتار کیا۔ رپورٹ میں مدعیہ مسماۃ (ج)نے مقتولہ مسماۃ(ط) دیور کے ساتھ 4کنال پر تنازعہ بیان کی ہے مقتولہ آج کچہری جا رہی تھی کہ تاک میں بیٹھے دیور ملزم ندیم احسن خان نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو موت کی گھاٹ اتاردیا۔ڈی پی او صوابی نے پولیس ٹیم کو شاباسی دی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔