سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت کیلئے مزید متحرک کیا جائے گا،فضل اکبر 

 سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت کیلئے مزید متحرک کیا جائے گا،فضل اکبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)سماجی  شعبے میں ترقی میری اولین ترجیح ہوگی۔ سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت کیلئے مزید متحرک کیا جائے گا۔ترقیاتی کاموں پر کھڑی نظر رکھیں گے تا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جا سکیں۔ ریسکیو 1122، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر اداروں کو مزید فعال بنایا جائیگا۔ مذہبی ہم آہنگی کے ماحول میں کاروباری زندگی کو مزید ترقی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی اور سوشل سیکٹر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے  ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاوں گا۔ محکمہ صحت، تعلیم و دیگر اہم اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ میرا دفتر عوام کیلئے ہر وقت کھلا ہے شکایات پر متعلقہ ادارے یا اہلکار کیخلاف میرٹ پر تادیبی کاروائی کریں گے۔ ڈی سی فضل اکبر نے کہا کہ ہنگو کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری اور کارباری حلقے ترقی کیلئے متحد ہے اور ان کی رہنمائی میں ہنگو کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا ئے جائیں گے۔