کے پی او کی گولیوں سے چھلنی دیواریں، بحالی کا کام شروع

کے پی او کی گولیوں سے چھلنی دیواریں، بحالی کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کراچی پولیس آفس کی تباہ حال عمارت کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ صدر میں واقع کے پی او کی عمارت کی دیواریں گولیوں سے چھلنی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم حملوں کے نتیجے میں شیشے کے عارضی کمرے اور اسٹرکچر تباہ ہوئے، کئی مقامات پر کے پی او بلڈنگ کی فالس سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر گولیوں سے عمارت کی دیواروں سے ٹائلز بھی اکھڑ گئے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے سے محفوظ رہنے والے دفاتر میں عملے نے  کام شروع کر دیا ہے۔پولیس ذرائع نے کہاکہ تباہ شدہ سامان کو کے پی او کے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، ملبے اور ٹوٹے پھوٹے سامان کے نیچے سے شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔