دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبا و طالبات میں سوئٹرز کی تقسیم

دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبا و طالبات میں سوئٹرز کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ٹھٹھہ کے مختلف اسکولوں کے طلبا وطالبات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دعا فانڈیشن کی جانب سے سویٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔ ٹھٹھہ کے متعدد اسکول سے سیلاب اور بارش میں خستہ حال ہوگئے تھے جن کی وجہ سے طلبہ اور طالبات میدانوں میں کلاس لے رہے تھے۔  سردی میں طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیمی عمل کے باعث طلبہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔ میڈیا میں خبر آنے کے بعد فانڈیشن کے وائس چیئرمین ممتاز عالم اور قاضی بختیار نے ٹھٹھہ کے سکولوں کا دورہ کیا اور سیکڑوں طلبا و طالبات میں گرم کپڑے اور سوئٹر تقسیم کئے۔  ان کا کہنا تھا کہ ایسے اسکولوں کے طلبہ کی دوسری ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔  اس موقع پر اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا_