صوبائی دارالحکومت : 24گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات ، موبائل ، موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں سے محروم 

صوبائی دارالحکومت : 24گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات ، موبائل ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے بینک جانے والی نجی کمپنی کی وین کو لوٹ لیا ڈکیتی کی واردات ملت نگر میں ہوئی، جہاں 4ڈاکو پہلے ہی گھات لگائے موجود تھے ڈاکو وین لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات مکمل منصوبہ بندی دے کی گئی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ، سندر کے علاقے میں عبداللہ کے گھر سے نامعلوم چور 2لاکھ نقدی،پرائز بانڈ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ،نشتر کالونی میں مسلح ڈاکو عمار سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 35ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے،ہنجروال میں شہزد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 85ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، مصطفی آباد میں قیصر سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 90ہزار لوٹ لیے گئے جبکہ جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار حماد سے 65 ہزار اور شاہدرہ ٹاﺅن میں نعمان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 40ہزار چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ماڈل ٹاﺅن ، نولکھا سے گاڑیاں جبکہ چوہنگ، نشتر کالونی مصری شاہ،لٹن روڈ اور گارڈن ٹاﺅن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -