اراضی الاٹمنٹ کیس‘ علیم خان، شعیب صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اراضی الاٹمنٹ کیس‘ علیم خان، شعیب صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور ( نامہ نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود بھٹی نے سرکاری اراضی الاٹمنٹ کیس میںعلیم خان اور شعیب صدیقی کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کر دی، اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ،عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا ،سابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے موقف اپنایا کہ سابق حکومت نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے ، جن لوگوں نے ہم پر مقدمات بنائے آج وہ خود چھپتے پھر رہے ہیں، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ، وکلاء آفتاب مصطفی اورعزیر ساجد نے موقف اپنایا کہ شعیب صدیقی سمیت دیگر پر 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام ہے سابق حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ،استدعا ہےکہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -