فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا بیکری، مرغ شاپس وہوٹلز کا معائنہ
پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی انسپکشن ٹیم نے گزشتہ روز مردان چاٹو چوک اور سبزی منڈی بازار میں مختلف دکانوں،بیکری، مرغ شاپس اور ہوٹل کا معائنہ کیا اورغیر معیاری اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی پر دو مرغ شاپس سر بمہر کیے گئے اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف دوکانوں میں خوراک کی اشیاء کی ٹیسٹنگ کی اور لائسنس بھی جاری کیے، دیر لوئر فوڈ سیفٹی انسپکشن ٹیم نے تیمرگرہ بازار میں عوامی شکایت پر مختلف فش پوائنٹس اور بیکریز کی فوڈ سیفٹی کے حوالے سے چیکنگ کی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے اسی طرح ایک فش پوائنٹ کو ناقص صفائی کی صورتحال پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ضلع صوابی فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوبیان بازار میں کاروائی کے دوران ہول سیل شاپس، کریانہ سٹور اور بیکریز کا معائنہ کیا اور کاروائی کے دوران کریانہ سٹور سے 20 کلو گرام ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد ہونے پرضبط کرلیا گیا۔
