یونیورسٹی آف سوات کے بی اے/ بی ایس سی اور بی کام سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان

یونیورسٹی آف سوات کے بی اے/ بی ایس سی اور بی کام سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سوات کے بی اے/ بی ایس سی اور بی کام/بی بی اے سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امتحانات 28 فروری 2023 سے شروع ہوں گے۔ کنٹرولر آف ایگزامینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیو یٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس ارسال کرد ئیے گئے ہیں جبکہ ریگولر اور لیٹ ایڈمیشن والے طلبا و طالبات متعلقہ کالجز سے رول نمبر سلپس    23 فروری سے حاصل کرسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رول نمبر سلپس نہ ملنے پر ڈوپلیکیٹ سلپس یونیورسٹی آف سوات کے چار باغ میں ایگزامینیشن سیکشن سے دفتری اوقات کے دوران امتحانات کے شروع ہونے سے ہہلے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں طلباء وطالبات کو مزید معلومات کے کئے یونیورسٹی ویب سائٹ (exams.uswat.edu.pk) ویزٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔