اسٹیشن روڈ سے 60 سالہ  نامعلوم شخص کی نعش بر آمد 

     اسٹیشن روڈ سے 60 سالہ  نامعلوم شخص کی نعش بر آمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روہڑی  پولیس تھانہ کی حدود اسٹیشن روڈ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آمد ہوئی روہڑی پولیس کی معرفت میت تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل قانونی کاروائی کے بعد میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء نہ ملنے کی صورت میں لاوارث میت تدفین کے لیئے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی گئی ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے روہڑی پولیس کی نگرانی میں نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔