صوابی،مختلف حادثات  میں 7 افراد زخمی 

صوابی،مختلف حادثات  میں 7 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورو رپورٹ) ٹوپی میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر چائے کے ہوٹل میں سیلنڈر پھٹنے  سے تین نوجوان جبکہ موضع آدینہ میں ٹریفک حادثے میں باپ دو بچوں اور ایک شخص سمیت اور موضع باجا میں ایک شخص زخمی ہوگئے  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کیا گیا۔زخمی نوجوانوں کی شناخت نام ذیشان عمر 18 سال، نام عظیم عمر 22 سال اور عبید عمر 26 سال سے ہوئی۔تینوں زخمیوں کا تعلق ٹوپی سے ہے دریں اثنا ٹریفک کے حادثات موٹر سائیکل اور رکشے کی تصادم میں عامر ان کے دوبچے ولید۔عائشہ اور ایک شخص ساکنان آدینہ اور موضع باجا میں موٹر سائیکل سوار عامر سکنہ تخت بھائی زخمی ہو گیا۔