ترکی و شام زلزلہ‘ الخدمت کی ریسکیو ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں 

ترکی و شام زلزلہ‘ الخدمت کی ریسکیو ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) ترکیہ اور شام کے المناک زلزلہ کے بعد الخدمت فاونڈیشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں۔ خیبرپختونخوا،شمالی پنجاب اور گلگت بلتستان کے رضاکاروں کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صوبائی صدر خالدوقاص نے استقبال کیا۔47رکنی ٹیم نے زلزلہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں ادیمان اور ہتائی میں عالمی امدادی ٹیمیوں کے ساتھ سرچ اور ریسکیو میں بھرہورحصہ لیا۔ترکیہ اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلہ کے بعد الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے فوری طور پرسرچ اور ریسکیومیں مہارت رکھنے والے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کردی تھی سرچ اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے ترکیہ جانی والی الخدمت فاونڈیشن کی ٹیموں کو ترک حکومت نے عالمی ریسکیو آپریشن کے تحت زلزلہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں ادیمان اور ہتائی میں تعینات کیا جہاں پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے رضاکاروں نے 12روزتک مسلسل خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنا مشن مکمل کیاالخدمت فاونڈیشن پاکستان کی امدادی ٹیمیں مشن مکمل کرنے کے بعدآسلام آباد کراچی اورلاھور پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے خیبرپختونخوا،شمالی پنجاب اور گلگت بلتستان کے رضاکاروں کا استقبال۔اس موقع پر الخدمت گلگت بلستان کے صدر زکریا احمد ایڈوکیٹ اور اسلام آباد الخدمت کے صدر حامد اطہر اور صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون بھی موجود تھے۔ انہوں نے وطن پہنچنے پر الخدمت کے رضاکاروں کو گلدستے پیش کئے اور آزمائش کی مشکل گھڑی میں خدمت انسانیت کے لئے گرانقدرخدمات پر الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔