وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 3نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 3نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)بدھ کو ہو گا، اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ایجنڈا کے مطابق توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔انسانی بنیادوں پر افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ترسیل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عمل درآمد بارے وفاقی کابینہ کو متعلقہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -