میرا تھن ریس کو جشن  بہاراں کی تقریبات کا مستقل ایونٹ بنایا جائیگا: محسن نقوی

    میرا تھن ریس کو جشن  بہاراں کی تقریبات کا مستقل ایونٹ بنایا جائیگا: محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں جشن بہاراں کے انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق فالواپ اجلاس ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورسمیت دیگر بڑے شہروں میں جشن بہاراں کیلئے انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔ لاہور میں طویل عرصے کے بعد میراتھن ریس کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ میراتھن ریس کوجشن بہاراں کی تقریبات کا مستقل ایونٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں آتشبازی ہوگی اورنیزہ بازی کے مقابلے کرائے جائیں گے۔جشن بہاراں کے دوران داتا دربار پر 7روزمحفل سماع کا انعقاد کرایا جائے گا۔نہر اورشہرکی اہم شاہراہوں کوخوبصورتی سے سجایا جائے گااورلائٹنگ کی جائے گی۔جیلانی پارک میں فوڈ فیسٹیول کا انعقادکرایا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں بھی جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاا ورشہریوں کی تفریح کے لئے سرکس بھی لگے گی۔ معروف گلو کاروں کو جشن بہاراں کی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا۔ میوزک اورصوفی نائیٹس بھی جشن بہاراں کی تقریبات کا حصہ ہوں گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ جشن بہاراں جیسے تہوارسے صحت مند معاشرے کا عکاس ہوتے ہیں اور ایسے تہوار لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تقریبات کی موثر انداز سے تشہیر کی جائے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،بلال افضل،ابراہیم مراد،عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، اطلاعات، سیاحت، کمشنر لاہور ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی پی ایچ اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -