گندم کی خریداری کا عمل 14 اپریل سے شروع ہوگا

 گندم کی خریداری کا عمل 14 اپریل سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) گندم کی خریداری کا عمل 14 اپریل سے شروع ہو گا۔پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو 15 مارچ سے کسانوں کومیں باردانہ تقسیم شر وع کر نے ہدایت کر دی۔رواں سال حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف 50 لاکھ میٹرک ٹن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گندم کی خریداری کے لیے 578 ارب روپے مختص  کیے گئے ہیں جبکہ گندم کی نقل وحمل اور اسے محفوظ کرنے کے لیے چار سو ارب روپے الگ سے درکار ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت  نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کی کیبنٹ کمیٹی کو دے دیا ہے اور کمیٹی  کو ہدایت کی گئی ہے کہ 38 سو روپے فی من سے زیادہ گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کی جائے۔ذرائع  کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے امدادی قیمت مقرر کرنے سے قبل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین سے بھی مشاورت کی ہے۔ پنجاب میں کسانوں کو باردانہ کی تقسیم محکمہ خوراک 15 مارچ سے شروع کر دے گا اور 14 یا 15 اپریل سے باقاعدہ طور پر گندم کی خریداری شروع کر د دی جائے گی۔خر یداری کے عمل میں کسانوں کو مڈل مین سے بچانے کیلئے کئی ایسے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہر پانچ گاؤں کے لیے ایک مرکز خریداری قائم کیا جائے گاجبکہ 15 جون سے قبل گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کیا جائے گا
گندم خریداری

مزید :

صفحہ اول -