آڈیو لیک، تمام بار کونسلر کا سپریم کورٹ کے جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکااعلان 

آڈیو لیک، تمام بار کونسلر کا سپریم کورٹ کے جج کیخلاف ریفرنس دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) ملک کی بار کونسلز نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف آئندہ ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حسن رضا پاشا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں تمام صوبائی بار کونسلز، اسلام آباد بار کے چیئرمین اور ممبران جوڈیشل کونسل کو مدعو کیا گیا اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آڈیو لیک کا معاملہ اٹھایا گیا آڈیو لیکس کی فارنزک کا مطالبہ چیف جسٹس سے کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے بار کونسلز کے مطالبے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کیخلاف تمام بارکونسلزعلیحدہ علیحدہ ریفرنس فائل کریں گی، آرٹیکل 209 کے تحت سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنسز آئندہ ہفتے دائرکریں گے، سندھ، بلوچستان، پشاور،لاہور، اسلام آباد اور پاکستان بارکونسل ریفرنسز دائر کریں گی۔حسن رضا پاشا کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے مطالبہ کیا تھا آڈیو جھوٹی ہے یا سچی، ذمہ داران کو سزادیں جن ججز کو نظر انداز کر کے جونیئر جج تعینات کیے جاتے ہیں وہ جذبے سے کام نہیں کرتے، جو جج سپریم کورٹ تعیناتی کے قابل نہیں وہ ہائیکورٹ میں رہنے کے بھی قابل نہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان بار کونسل عابد زبیری کو نوٹس دے گی اور ان سے جواب لے گی، توقع کرتے ہیں کہ آڈیو لیکس کے بعد جج عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا لہٰذا حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے فیصلے پرنظر ثانی اپیل واپس لے۔
پاکستان بار کونسل

مزید :

صفحہ اول -