آئی ایم ایف ڈیل سے معاشی حالات بہتر نہیں ہونگے، حماد اظہر 

آئی ایم ایف ڈیل سے معاشی حالات بہتر نہیں ہونگے، حماد اظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سے معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار ملک کی معیشت کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ روزمرہ کے اخراجات بھی نہیں نکل رہے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سے معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے، ملک میں استحکام کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر تشدد آئین کی خلاف ورزی ہے، کل فنانس بل آئین و قانون کے تقاضوں کے منافی پاس ہوا ہے، اسحاق ڈار ملک کی معیشت کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ روزمرہ کے اخراجات بھی نہیں نکل رہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -