نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی، خواجہ آصف

  نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے، اگلا الیکشن ن لیگ اور  پیپلز پارٹی کو مل کر  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہش مند نہیں، عمران دور کا  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیا گیا  معاہدہ سامنے آنا چاہیے۔

 خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -