ہائیکورٹ میں جلسہ کرنے پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،عطاء تارڑ 

  ہائیکورٹ میں جلسہ کرنے پر عمران خان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،عطاء تارڑ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے احاطہ میں جلسہ کرنے پر عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان کی جعلسازی نکل آئی ہے،ضمانت کی درخواست پر دستخط کر نے پر پنجاب بار کونسل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا لائسنس منسوخ کرے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ گزشتہ روز عدالت میں پیشی پر کارکنوں کال دی گئی،کہا جارہا تھا ایک ریلی کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ جانا ہے اور جلسہ کرنا ہے،ہائیکورٹ کے ادارے سے گزشتہ 35 سال سے تعلق ہے،ہائیکورٹ کے احاطہ میں ایسی کوئی سیاسی سرگرمی ہوتے نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنان بھی ہائیکورٹ آتے تھے،ہم نے کارکنوں کو روکا کہ نعرہ نہ لگے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عدلیہ کے احاطہ میں نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان گرفتاری سے ڈرتا ہے یہ جیل گیا تو روتا تھا،آپ ملزم ہیں ایک دو ایف آئی آر میں آپ کوئی ورلڈ کپ جیتنے نہیں جارہے تھے۔ 
عطاء تارڑ 

مزید :

صفحہ اول -