امجداسلام امجد نے اپنا قلم ہمیشہ غریبوں کیلئے استعمال کیا ، مقررین 

امجداسلام امجد نے اپنا قلم ہمیشہ غریبوں کیلئے استعمال کیا ، مقررین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امجد اسلام امجد کی 79کتابیں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ خوب صورت انداز میں بسر کیا ،زندگی کی باریکیوں میں رہ کر بھی کام کام اور کام پر توجہ دی ہمیشہ غریبوں کے کام آئے اور اپنے قلم کو ہمیشہ غریبوں کے لئے استعمال کیا ان خیالات کا اظہار الامین اکیڈمی CSS/PMS اسکالرشپ پراجیکٹ 307 شاد مان لاہور کے زیر اہتمام امجد اسلام امجد مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں صدارتی گفتگو میں نامی گرامی جناب مجیب الرحمن شامی نے کیا،انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے شاعری ،نثر نگار،ڈرامہ نگار اورفلم نگار کے طور پر کام کر کے ہمیشہ کے لئے اپنے آپ کو زندہ کر لیا۔ خطبہ استقبالیہ میں پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی صدر الامین اکیڈمی نے کہا کہ امجد اسلام امجد کتاب نما آدمی تھے ،غریبوں کے مسائل کو الفاظ کی مالامیں پرونے کے ماہر تھے ،انہوں نے کہا کہ ہم امجد اسلام امجد کے نام سے منسوب الامین اکیڈمی میں ہر سال دو اسکالرشپ دینے کا اعلان کرتے ہے ،ہر دل عزیز سہیل وڑائچ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد سے تعلق کئی سالوں پر محیط تھا ہم نے ہمیشہ ان سے سیکھا اورچھوٹوں سے اس انداز میں بات کرتے تھے جیسے ایک ہمدرد دوسرے کو رہنمائی دیتاہے، سجاد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد سے دوستی جوانی میں قائم ہوئی جو آخری دم تک قائم رہی ،امجد اسلام امجد کے صاحبزادے علی ذیشان امجد نے گفتگو میں کہا کہ والد گرامی نے ہمیشہ ہمیں اچھا انسان اور بہترین پاکستانی بننے کا درس دیا۔مجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ،توفیق بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کی زندگی کھلی کتاب کی مانند تھی ادب کے قرینے ہم نے ان سے سیکھے، طالب علمی دور سے محبت کا تعلق شروع ہوا جووقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا گیا۔سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری میں جہاں عشق ومحبت تھی وہی پر خلوص کی ندیاں بھی بہانے پر زور دیتے تھے۔ معروف شاعرسعود عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کی تحریروں سے نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے ،اطہر حسن اعوان نے گفتگو میں کہا کہ امجد اسلام امجد کا میرے والد محترم عبدالقادر حسن کے ساتھ گہرا قلبی تعلق تھاہم اسی تعلق کو نبھانے کے لئے ہمیشہ سرتسلیم خم رہیں گے ،ڈاکٹر امجد طفیل نے گفتگو میں کہا کہ امجد اسلام امجد کی وفات کا دکھ سرحد پار بھی محسوس کیا گیا ہے۔ائیروائس مارشل(ر) ساجد حبیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ان کا وارث ڈرامہ ان کو صدیوں زندہ رکھنے کے لئے کافی ہے۔سابق ڈی ا?ئی جی نوید الٰہی نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی زندگی ایک چراغ کی مانند تھی ہے اور رہے گی معروف بزنس مین شیخ محمد سعید نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی باتیں یادیں ہمیشہ ان کی محبت کی یاد دلاتی رہیں گی مرتضیٰ صدیقی نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی زندگی ہمیں درس انسانیت کا سبق دیتی ہے ،منصور ا?فاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کی ذات پر 4پی ایچ ڈی ہورہی ہیں ، باقی مقررین میں نعیم ثاقب ، سید علی بخاری ، ڈاکٹر ضیائ الحسن، زاہد حسن ، ضیائ اللہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ، انور خان اور شامل ہیں پروگرام کے آخر میں امجد اسلام امجد ،معروف صحافی یامین صدیقی اور دیگر فوت شدگان کے ایصال ثواب کے لئے پیر محمد ضیائ الحق نقشبندی نے دعائے مغفرت بھی کی۔
مجیب الرحمن شامی

مزید :

صفحہ آخر -