پارکنگ سٹینڈز میں انتظامیہ کی منہ مانگی پرچی فیس وصولی ، شہری پریشان 

  پارکنگ سٹینڈز میں انتظامیہ کی منہ مانگی پرچی فیس وصولی ، شہری پریشان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار) صوبائی دارالحکومت میں قائم بڑی بڑی مارکیٹوں کے پارکنگ سٹینڈ زسمیت شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں شہریوں کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے پارکنگ سٹینڈ میں انتظامیہ کی من مانیاں جاری ،موٹر سائیکل ،گاڑی،رکشہ کے دگنے ریٹ لینے لگے جبکہ پرچی پر مختلف ریٹ سے شہری انتظامیہ کی نااہلی کا رونا رونے لگے۔ شہر بھر میں قائم شاپنگ پلازوں،گارمنٹس پلازوں ،مارکیٹوں سمیت ہسپتالوں میں شہریوں کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے پارکنگ سٹینڈز میں انتظامیہ اپنی من مانی کرنے لگی اور پر چی پر موجود نرخ پر نشان لگا کر اضافی ریٹ وصول کرنے لی،موٹر سائیکل کے دس کی بجائے تیس روپے،جبکہ گاڑی اور رکشہ کے تیس کی بجائے پچاس روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔حفیظ سینٹر،پیس،لبرٹی مارکیٹ،مین مارکیٹ،انار کلی،پینو راما،اچھرہ ،گلبرگ،سروسز ہسپتال،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی،گنگارام،میو ہسپتال،گلاب دیوی،چلڈرن،جناح ،جنرل ہسپتال میں قائم پارکنگ سٹینڈ ز پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے پارکنگ عملہ آنے والے شہریوں اور مریضوں کے لواحقین سے اضافی پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے ۔جس پر لاہور پارکنگ انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی ۔شہریوں کی بڑی تعداد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی نے جینا دو بھر کر رکھا ہے دوسرا ہر گھنٹے بعد پرچی فیس میں اضافہ کے ساتھ انتظامیہ کی من مانی سمجھ سے باہر ہے ۔ملک میں کوئی قانون نہیںجو شہریوں کو کسی قسم کا کوئی تحفظ دے سکے مارکیٹوں سمیت ہسپتالوں میں اضافی فیس کس قانون کے تحت لی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
پارکنگ سٹینڈ ز

مزید :

صفحہ آخر -