الیکشن قومی مسائل کا حل نہیں ،نظام میں درستگی کی ضرورت ، شاہد خاقان 

 الیکشن قومی مسائل کا حل نہیں ،نظام میں درستگی کی ضرورت ، شاہد خاقان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر مملکت آئین پڑھ لیں، الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا الیکشن کب ہوں گے، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندار کروانے ہیں، اگر وہ نہیں کروا سکیں گے تو پھر انہیں عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔منگل کو رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھی الیکشن نہ روک سکتی ہے نہ کروا سکتی ہے، جیل بھرو تحریک سے مسائل کا حل نہیں ہوگا۔کیا پتہ جیل بھرو تحریک پر کوئی گرفتار ہی نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہونے چاہییں ،نتیجہ جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا۔بدقسمتی ہے الیکشن بھی قومی مسائل کا حل نہیں۔ملکی مسائل کا واحد حل ملکر بیٹھنے میں ہیں،نئی جماعت بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں نہ ہی مقصد ہے،موجودہ نظام کے پاس معاشی مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے، نہ قابلیت اور نہ ہی نیت ہے۔ انہوں نے چیئر مین نیب کے مستعفی ہونے پر کہا ہے کہ مجھے ان کے استعفے کی وجوہات کا علم نہیں، انہیں وجوہات خود بتا دینی چاہیے تا کہ ابہام پیدا نہ ہو۔ آفتاب سلطان بہت محنتی اور ایماندار انسان ہیں، جو وجوہات ہوں گی وہ درست ہی ہوں گی۔
 
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -