پیناڈول ایکسٹرا کی دس گولیوں کی قیمت 30 روپے 20 پیسے مقرر

 پیناڈول ایکسٹرا کی دس گولیوں کی قیمت 30 روپے 20 پیسے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت نے پیناڈول ایکسٹرا کی قیمت 27 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر دس گولیوں کی قیمت 30 روپے 20 پیسے کر دی ہے، یہ گذشتہ دو ماہ میں دوسرا اضافہ ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے، دس گولیوں کی قیمت صرف دس دنوں میں تیسری مرتبہ دو روپے 70 پیسے بڑھائی گئی ہے اس حوالے سے ڈرگ لائرز فورم پاکستان کے صدر ڈاکٹر نور محمد ماہر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے ،وزیراعظم ادویات کی قیمتیں فوری طور پر واپس فوری واپس کرنے کا حکم جاری کریں ، نور مہر نے کہاوفاقی حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان فارماسیوٹیکل کے ایل سی کے اور امپورٹ کے مسائل فوری طور پر حل کرے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل فوری طور پر مستعفی ہوں۔
 پیناڈول ایکسٹرا 

مزید :

صفحہ آخر -