دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اے پی سی جلد بلائی جائے، فیصل کنڈی

 دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اے پی سی جلد بلائی جائے، فیصل کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے پاک کر کے دیا تھا، نا اہل ٹولے نے یہاں تک پہنچا دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ ہمیں پولیس لائنز جیسے اور واقعات نہ دیکھنا پڑیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہم افغان پالیسی میں کیوں کامیاب نہیں ہو رہے، ہمیں نئی افغان پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، 25 لاکھ لوگوں نے سوات میں نقل مکانی کی، اتنے کم وقت میں اتنی بڑی تعداد کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بہتری کے لیے ضروری ہے اپنی خامیاں ڈھونڈیں، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، ابھی تو بہت سفر رہتا ہے پی ٹی آئی بھائیوں کے لئے، جاگتے رہیں رات کسی بھی وقت عمران خان کے یو ٹرن کا چاند نظر آئے گا، جیل بھرو تحریک کے لئے لوگ نہیں مل رہے۔
 فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -