صدر نے اپنا حق ادا کردیا ، انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی ، شیخ رشید 

صدر نے اپنا حق ادا کردیا ، انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی ، شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی، جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے،معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں، انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو مری جاو¿ں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیے کہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوںنے پاس کیا، ایوان کی کارروائی کیلئے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کےساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کل لاہور کے عوام نے باہرنکل کرایوان کے ستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئے ہیں، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ،نیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے، صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا، ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ ۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -