ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی  تقرری کےخلاف درخواست پر  مہلت، سرکاری وکیل آج طلب

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی  تقرری کےخلاف درخواست پر  مہلت، سرکاری وکیل آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تقرری کے خلاف درخواست پر مہلت دیتے ہوئے سرکاری وکیل کوآج طلب کرلیا، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اسد عمر و دیگر ان نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی تقرری کو چیلنج کیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس پوسٹ پر سہیل ظفر چٹھہ کو سیاسی بنیادوں پر تقرر کر دیا گیا جبکہ ڈی جی کی پوسٹ پر گریڈ بائیس کے افسر کو لگایا جاتا ہے اور سہیل ظفر چٹھہ گریڈ انیس کے افسر ہیں انکی تقرری کا نوٹیفیکیشن گورنر پنجاب نے قانون کے برخلاف جاری کیا ہے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں ڈی سی ، ڈی پی او ز سے لیکر اہم محکموں کے سربراہان کے من پسند تبادلے کئے جارہے ہیں ، نگران حکومت کا کام ملک اور صوبوں میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے،نگران حکومت کو قانون اور آئین اجازت نہیں دیتا ہے کہ وہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کرے،ایسا کیا جانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ عدالت نگران حکومت کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کالعدم قرار دی جائے۔
طلبی 

مزید :

صفحہ آخر -