لاوارث نعشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عملدرآمد کا حکم 

 لاوارث نعشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لاوارث لاشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ عملدرآمد رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں 24 فروری کو چیف سیکرٹری پنجاب عدالت پیش ہوں، عدالت نے متعلقہ محکموں کی مبہم رپورٹس مسترد کردیں، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر کل عدالت میں پیش ہونا پڑا لیکن بیوروکریسی نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ عدالت کے کسی حکم پر عمل نہیں کرنا۔ وکیل نے استدعا کی کہ جب تک چیف سیکرٹری کو نہیں بلایا جائے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔
عملدرآمد کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -