گجرات کو ڈویژن ، وزیر آباد کو ضلع ‘7 تحصیلیں بنانے کا نوٹیفکیشن بحال 

گجرات کو ڈویژن ، وزیر آباد کو ضلع ‘7 تحصیلیں بنانے کا نوٹیفکیشن بحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے عبوری حکم کے ذریعے پنجاب کے ضلع گجرات کو ڈویژن ، وزیر آباد کو ضلع اور 7 تحصیلیں بنانے کا سابق حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن بحال کردیا،عدالت نے نگران حکومت کی طرف سے گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع بنانے کے نوٹیفیکیشن کی معطلی کے اقدام کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نگران حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گجرات کو ڈویڑن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیا تھا ،منتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت ختم نہیں کرسکتی، نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات کو نمٹانا ہے، استدعا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے گجرات کے ڈویڑن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجہ کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
نوٹیفکیشن بحال 

مزید :

صفحہ آخر -