ملک بھر میںکورونا وائرس کے 32 کیس رپورٹ ،11مریضوں کی حالت تشویش ناک 

ملک بھر میںکورونا وائرس کے 32 کیس رپورٹ ،11مریضوں کی حالت تشویش ناک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 
 اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے32کیس رپورٹ ہوئے جن میں 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار265کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.98 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 219 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.83فیصد رہی ، اسی طرح کراچی میں313ٹیسٹوں میں سے12 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 3.83فیصد رہی جبکہ لاہور میں935 ٹیسٹوں میں سے12ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.28 فیصد رہی۔
کورونا

مزید :

صفحہ آخر -