اورنج ٹرین سٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ، ملزم گرفتار 

اورنج ٹرین سٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ، ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران مسافر کے تشدد سے 36 سالہ سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا پولیس نے حمزہ نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم حمزہ میٹرواسٹیشن پرخواتین کے کیبن میں جارہا تھا جسے وہاں موجود گارڈنے ایسا کرنے سے منع کیا جس پر ملزم حمزہ طیش میں آ گیا اور گارڈ کو زد کوب کرنے لگا، تشدد سے گارڈ موقع پرجاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت انصر حمید کے نام سے ہوئی جو کہ مناواں کا رہائشی تھا گوالمنڈی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ 
سکیورٹی گارڈ

مزید :

صفحہ آخر -