عارف علوی نے عمرانی جیالا بننے کی کوشش کی‘قمر زمان کائرہ 

 عارف علوی نے عمرانی جیالا بننے کی کوشش کی‘قمر زمان کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہو ر( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عارف علوی نے آئین سے کھلواڑ کیا اور ملک کا صدر بننے کے بجائے عمرانی جیالا بننے کی کوشش کی،صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں صدر کا کوئی کردار نہیں، آئین میں تمام عہدیداروں کی ذمہ داریاں واضح ہیں،ملک مزید غلطیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظوراحمدودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اصل طاقت عوام کی ہے اور عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے،عمران خان ضمانتوں پر ضمانتیں لئے جا رہے ہیں اور عوام کو جیل بھرو تحریک کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں صدر کا کوئی کردار نہیں ہے، صدر کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ آئینی حدود سے تجاوز کریں،صدر مملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اپنے لیڈر کے کہنے پر یہ سب کچھ کررہے ہیں،آئین میں تمام عہدیداروں کی ذمہ داریاں واضح ہیں، صدر آئین سے تجاوز کرکے الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں ۔ 
 کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -