غیروں کے نظام تعلیم نے سوائے نقصان کے کچھ نہیں دیا، منیب الرحمان 

غیروں کے نظام تعلیم نے سوائے نقصان کے کچھ نہیں دیا، منیب الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیٹ نیوز) اہلسنّت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ مدینة العلم کے مختلف تعلیمی شعبہ جات سے فارغ التحصیل طلباءوطالبات کی دستار فضیلت وتقسیم اسناد کے موقع پر جامع مسجد مدینہ ٹرسٹ میں استاذ القراء علامہ محمداسماعیل سیالوی کے زیرصدارت عظیم الشان جلسہءمعراج مصطفےٰ ﷺ کا انعقاد کیاگیا جس میں صدر تنظیم المدارس ،یادگار اسلاف مفتی ءاعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ،مبلغ اہلسنّت پیرطریقت علامہ عبدالجباراحمدنقشبندی،مفتی عبدالقادر ہزاروی ،مولانا محمدراشدقادری، قاری محمدبشیرچشتی،مفتی طاہر حسین قادری،قاری محمدخالد ودیگرسمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام ومشائخ عظام اور مہتممین مدارس نے شرکت کی۔اس موقع پر تعارفی خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ مدینة العلم قاری محمدعبدالرزاق کرم چشتی نے کہاکہ جامعہ مدینة(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
 العلم اہل سنت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں درس نظامی،تجوید وقرا¿ت،حفظ وناظرہ، جبکہ عصری علوم کے شعبہ جات میں طلباءکے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی زیورعلوم قرآن سے آراستہ کیاجاتاہے۔انہوں نے بتاےاکہ طلباءکا قیام وطعام اور علاج معالجہ ادارے کے ذمے ہے،ہم بچوں کو اسلام کے زریں اصولوں پر تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جس سے طلباءاپنی عملی زندگی میں ایک بہترین مسلمان بن کر معاشرے کی بہتری میں اپناکرداراداکرسکیں۔مفتیءاعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے اپنے خطاب میں جامعہ مدینة العلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ دورمیں مدارس دینیہ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، قوم اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرے تاکہ وہ بے راہ روی اور گمراہی سے محفوظ رہیں۔غیروں کے نظام تعلیم نے سوائے نقصان کے ہمیں کچھ نہیں دیا۔مدارس دینیہ ہی اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جہاں بچوں کواسلام کی روشن تعلیمات سے آراستہ کیاجاتاہے۔
 منیب الرحمان