خانپور، آپریشن، 40سال سے قائم پیپلز پارٹی کا مقامی دفترمسمار

خانپور، آپریشن، 40سال سے قائم پیپلز پارٹی کا مقامی دفترمسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خان پور(نمائندہ پاکستان) 40سال سے قائم پیپلزپارٹی کا مقامی دفتر مسمار کردیاغریب آباد سے متصل ریلوے کوارٹر کے ساتھ گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی کا مقامی دفتر قائم تھا جو کہ اس وقت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابق سٹی صدرخالدہ لیاقت کے شوھر لیاقت علی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
مغل کی زیرنگرانی تھا گزشتہ روز دونوں میاں بیوی فیصل آباد شادی میں گئے تھے توپیچھےI.O.W نے عملہ کے ہمراہ آکر اس قدیمی دفتر کو بغیرنوٹس بغیراطلاع مسمار کردیا پیپلز پارٹی کے جیالے لیاقت علی نے اپنی اہلیہ سابق سٹی صدر شعبہ خواتین خالدہ لیاقت کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ IOWنے ہمارے دفتر کو مسمار کیا جس کے بارے میں کوئی نوٹس نھیں دیاگیا ارد گرد کی عمارتیں موجود ہیں انہیں کچھ نہیں کہا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دفتر میں تیس عدد کرسیاں پلاسٹک والی پانچ آھنی میز ایک لیپ ٹاپ دو پنکھے دو چار پائیاں دیگر سامان اوردفتری ریکارڈ IOW تالے توڑ کرسامان چوری کر کے لے گئے جوکہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ہماری حکام بالا وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر افسران سے التماس ہے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیاقت علی نے قانون کاروائی کیلئے جنرل منیجر پاکستان ریلوے لاہور ہیڈ کوارٹر کو درخواست برائے انکواری ارسال کر دی ہے ۔تصویر ہمراہ ہے