ووکیشنل ، ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک کی ضرورت ، صنعتی انقلاب کیلئے اہم : گورنر پنجاب 

ووکیشنل ، ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک کی ضرورت ، صنعتی انقلاب کیلئے اہم : گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( نیٹ نیوز)کالج آف ٹوارزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ لاہور کا 23واں سالانہ کانووکیشن، 500 سے زائد فارغ التحصیل طلباءو طالبات میں تقریب تقسیم اسناد گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی بطور چیف گیسٹ شرکت دیگر مہمانان خصوصی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمٰن شامی ،پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرپرسن محمد نذیر خان نیازی ،ارشاد بی انجم،میاں منیر ہم دیگر شامل تھے۔(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہیں اور تکنیکی علوم کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ نوجوان طلبہ کوتھم(COTHM) کے زیراہتمام ہاسپیٹیلٹی سے متعلق مختلف کورسز میں مہارت حاصل کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کا دن آپ کی زندگی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک کی بڑی ضروت ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھیں کیونکہ تمام دنیا میں چوتھے صنعتی انقلاب میں اسے کلیدی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین مہارت سے آپ دنیا میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے اپنے سابقہ ادوار میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اب ووکیشنل پروگرام کم کردیئے گئے ہیں،ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہCOTHM پاکستان کے نوجوانون کو "Degree with Skills" کے ذریعے با معنی اور کیریئر پر مبنی تعلیم دے کر ایک مستقل اثاثہ کی صورت میں ڈھال رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کوتھم احمد شفیق نے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سب سے پہلے جو طالبعلم فارغ التحصیل ہوئے ہیں میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ احمد شفیق ایک شخص نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے جو کہ گزشتہ بیس سالوں سے اس انڈسٹری میں انقلاب پیدا کر رہے ہیں اور ان کے طالب علم دنیا کے کونے کونے تک اپنا نام پیدا کر رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ پچاس برس پہلے میں نے ایک کارکن کی حیثیت سے سو روپے سے کام شروع کیا محنت اور لگن سے آپ ستاروں پر بھی کمند ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنی انڈسٹری کو فروغ دیں آج آپ جس کو بھی دیکھنے وہ دنیا کے برانڈ کھاتے ہیں اور فارنر کھانوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں باہر کی فوڈ چینز کو ہی ترجیح دیتے ہیں ایسا کیوں ہے ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہوگا پاکستان میں بھی ہم اپنے ہی پروڈکٹ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر گورنر پنجاب سے التماس کروں گا کہ کہ وہ اس انڈسٹری کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے کا کوئی لائحہ عمل غور کریں ابھی تک اس انڈسٹری کو سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا اور اس نمبر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعترافی اسناد دے اور تمغا دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر کلنری،ہاسپٹیلٹی ، ٹریول اینڈ ٹوارزم ، بیکنگ اینڈ پیٹسری اور ایوی ایشن کے شعبوں میں فارغ التحصیل 500 سے زائد طلبائ و طالبات کو اعزازات اور ڈگریوں سے نوازا۔ اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا جب کہ کانووکیشن میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور سوونئیرز سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب