کوٹ ادو، میپکو ٹیموں کا نادہندہ اداروں کےخلاف آپریشن، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، میونسپل کمیٹی کی بجلی بند

کوٹ ادو، میپکو ٹیموں کا نادہندہ اداروں کےخلاف آپریشن، تحصیل ہیڈ کوارٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) میپکو آفس کوٹ ادوکابجلی نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،10ماہ سے بجلی کا 5لاکھ 80ہزارروپےکابل جمع نہ کرانے پر3ماہ سےتحصیل آفس کامنقطع ہونے والا بجلی کاکنکشن تا حال بحال نہ ہواتھا کہ میپکو سب ڈویژن(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
 کوٹ ادو نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے20 لاکھ کا بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا جبکہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی بجلی واپڈا حکام نے عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی ہے جس سے دفتری امورٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں بلدیہ ذرائع کے مطابق چیف آفیسر تعینات نہ ہونے کیوجہ سے دوماہ کا بجلی بل تقریبآ دولاکھ بتیس ہزار ادا نہ کرنیکی وجہ سے بجلی منقطع کی گئی ہے چیف آفیسر تعینات ہوتے ہی بجلی بل ادا کرکے بحال کرالی جائے گی،ادھرسنانواں میں بھی واپڈا ٹیم نے کاروائی کے دوران میونسپل کمیٹی سنانواں کا2ماہ کی بل ادائیگی نہ ہونے پر بجلی کاٹ دی گئی جس کے باعث شہر بھر کو پانی فراہم کرنے والہ اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند ہو گیا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادوکی بجلی کی بندش سے ہسپتال میں داخل مریض تڑپتے رہےجبکہ آپریشن کےمریضوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی،بجلی نہ سےکئی ایمرجنسی مریضوں کےآپریشن،گردہ کے مریضوں کےڈئیلسزاورکئی داخل خواتین کےڈلیوری کیس بھی نہ ہو سکے