عدالت پیشی، قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ، الیکشن ضروری، نواب بہاول عباسی کی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو
اوچشریف (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 166پرنس نواب بہاول عباس خان عباسی نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جب زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے عدالت(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
عظمی کے لیے نکلے تو عوام کا جمے غفیر امڈ آیا اور پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان نے عدالت عظمی میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں انہوں نے ہمیشہ عدالت عظمی کا احترام کیا ہیں جب بھی عدالت عظمی نے بلایا ہمارا چئیرمن عمران خان حاضر ہوئے اور انشا اللہ عدالت عظمی سے سرخرو ہوں گے پاکستان کو امپورٹڈ نااہل حکومت سے بچانے کے لیے پوری قوم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، موجودہ حکومت اب الیکشن کرانے سے بھاگ رہی ہے کیونکہ انہوں نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلوا دی لوگوں کے لئے سانس لینا دشوار ہو گیا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا ہے حکومتی منی بجٹ سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا عوام کی تقدیر کا فیصلہ اس وقت انتہای غیر سنجیدہ لوگ کر رہے ہیں جس میں ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے،پرنس نواب بہاول عباس خان عباسی کا مزید کہنا تھا حکمرانوں کی نااہلی اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کے باعث عوام دن بدن بڑھتی ہوی مہنگائی کا سامنا کر رہی ہیں خود تجربہ کار ٹیم کہنے والے پی ڈی ایم حکمرانوں نے عوام کی روزمرہ کی استعمال اشیا پر ٹیکس کی برسات کردی ہے آٹا گھی چینی سبزیاں اور دیگر اشیا خوردونوش سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔
