محسن آباد، آٹا، 50ہزار نقدی چھیننے کا مقدمہ، شہر بھر میں چہ مگوئیاں، محکمہ فوڈ اپنی کرپشن چھپانے کےلئے سرگرم

محسن آباد، آٹا، 50ہزار نقدی چھیننے کا مقدمہ، شہر بھر میں چہ مگوئیاں، محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن آباد (نمائندہ پاکستان) فوڈ انسپکٹر طارق رشید کی طرف سے 5نامزد اور 15نامعلوم افراد کے خلاف آٹا پوائنٹ سے 20تھیلے آٹا اور 50ہزار نقدی چھیننے کی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔جس پر شہر بھی میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ ایسی واردات بارے تو کسی کو کانوں کان بھی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس مبینہ واردات بارے انجمن تاجران کے علم میں ہے۔اس (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
مقدمے بارے انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن ترنڈہ محمد پناہ کے صدر انور نزیر عباسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ مقدمہ من گھڑت ہے۔محکمہ فوڈ کی بدنیتی اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے اور ان لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے جو محکمہ فوڈ عملے کی دونمبری کو عیاں کرتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں شہر بھر میں چہ میگوئیاں عروج پر ہیں اور شہریوں کی طرف سے سوال اٹھائے جارہے ہیں۔