بہاولپور ، پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

بہاولپور ، پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ‘ تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو¶ں نے گزشتہ روز تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ڈولفن پولیس کے افسران پر سیدھے جان لیوا فائر کیے تھے۔ گزشتہ روز ڈولفن پولیس اہلکار روٹین کی گشت پر تھے جس دوران مشکوک افراد نے ڈولفن پولیس پر دوران چیکنگ سیدھے فائر کیے تھے۔جس کے نتیجہ میں دو ڈولفن(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے تین ملزمان محمد نواز، مقصود احمد اور نعیم بخش کو گرفتار کیا تھا جو کہ ضلع جھنگ کے رہائشی تھے۔ جن کو رات گئے تھانہ سول لائنز پولیس برائے برآمدگی اسلحہ و دیگر ساتھی و مال مسروقہ لیکر جار ہی تھی۔ اسی دوران تھانہ صدر بہاولپور کے علاقے میں پولیس کا ڈاکو¶ں کے ساتھیوں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ 5/6 کس نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر آئے۔ جنہوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی خاطر پولیس پر سیدھے فائر کئے۔ پولیس اہلکار زمین پر لیٹ گئے اور اپنے دفاع کی خاطر جوابی فائرنگ کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔جس پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو تینوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ ڈاکو پولیس افسران پر فائرنگ کے علاوہ متعدد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈاکو¶ں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش و تحقیقات کررہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔