ڈیرہ، گندم ، آٹا سمگلرز کےخلاف آپریشن ، 24تھیلے ،20بوریاں ضبط

ڈیرہ، گندم ، آٹا سمگلرز کےخلاف آپریشن ، 24تھیلے ،20بوریاں ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار ،سٹی رپورٹر):ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں گندم اور آٹا کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
 کنٹرولر مہر اختر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بی ایم پی تھانہ ساکڑ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈالہ سے20گندم کی بوریاں ضبط کرلی ہیں،یہ بوریاں تونسہ سے بلوچستان سمگل کی جارہی تھیں،ایک اور کارروائی کے دوران سرکاری آٹا کے24تھیلے سمگل کرنے والے 5افراد کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے بتایا کہ عام شہری زیادہ سے زیادہ دو سرکاری آٹا کے تھیلے لے سکتا ہے،زائد آٹا لے جانا سمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے،انہوں نے کہا کہ گندم و آٹا سمگلنگ میں ملوث افراد اپنا قبلہ درست کر لیں،انکے خلاف محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا¶ن جاری رہے گا۔