تیل مہنگا، کسانوں کا مخدوم رشید میں مظاہرہ، روڈ بلاک
ملتان، مخدوم رشید(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں آئے روز قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا کسان پہلے ہی مرا پڑا تھا کسان پر مزید ظلم بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر شہزادہ بابر مان نے مخدوم رشید میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلی قوموں پر رات کے وقت عذاب نازل ہوتا تھا اسی طرح یہ حکمران جو اس قوم کے لیے عذاب ثابت ہوئے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
رات کے وقت قیمتوں کے بڑھائے جانے کا عذاب نازل کردیتے ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنی جیب سے پیٹرول یا ڈیزل دلواتا ہو قوم کے خزانے سے ان کو ڈیزل پیٹرول دیا جاتا ہے اگر ان کو بھی اپنی جیب سے ڈلوانا پڑے تو دن میں تارے نظر آجائیں انہوں نے مظاہرے میں شریک کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کسان اکٹھے ہوکر اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کریں ورنہ کسانوں کی آنے والی نسلیں بھوکی مریں گیں انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں کو مزید بڑھا کر کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے منافع خوروں کی ناجائز منافع حاصل کرنے کی خواہشات کم ہونے میں نہیں آرہیں دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم مار دیا گیا ہے اسی پر بس نہیں بلکہ وزیراعظم کسان پیکج میں دیئے گئے ریٹس دوبارہ سے سبسڈی ختم کرکے وہیں پر لائے گئے ہیں جہاں پہلے تھےاس طرح کسان اب ٹیوب ویل کے ذریعے سے گندم کو پانی نہیں لگا سکے گا اور گندم جو پہلے ہی پاکستان میں نہیں ہے آٹے کے لیے لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں وہ مزید پیداواری کمی کا شکار ہوجائے گی شہزادہ بابر مان نے مزید کہا کہ اب بہت ہوگیا اب بس ہوچکی ہے کسانوں کو اپنے ظالم حکمرانوں کا ہاتھ روکنے کے لیے دمادم مست قلندر کرنا ہوگا ورنہ ظلم کم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی کے بلوں سے ٹیکسز ختم نہیں کیے جاتے اور قیمت 13 روپے فلیٹ ریٹ بحال نہیں کی جاتی تب تک کسان بجلی کے بلز ادا نہیں کریں گے اور اگر میپکو نے گندم کی فصل کے پکنے کے قریب اس مرحلے میں کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹنے کی کوشش کی تو پھر کسان آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔