قتل مقدمہ، دو مجرموں کو سزائیں، جرمانہ ادا کرنے کا حکم
چوک سرور شہید،میرپوربہاگل(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار)محمود حیات فاضل ایڈیشنل سیشن جج تحصیل چوک سرور شہید نے قتل کے مقدمہ کے ملزمان کو الگ الگ جرم میں عمر قید اور دس سال قید کی سزا سنا دی پچیس ہزار جرمانہ اور ورثا کو پانچ لاکھ روپے بھی ادا کرنے کا حکم سنادیا تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید مقدمہ قتل کے ملزمان شعبان عرف بانا اور سجاد حسین جنہوں نے سال 2012 میں حکیم غلام حیدر کو دم کرنے کے بہانے بلوا کر قتل کردیا تھا اور نعش پھینک دی تھی جس کا مقدمہ نمبر 53/12 بجرم 302/364 تھانہ سرور شہید میں غلام حیدر کے بیٹے ملازم حسین کی مدعیت میں درج ہوا تھا مقدمہ کا ٹرائل میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمود حیات تحصیل چوک سرور شہید نے دونوں ملزمان کو جرم 302 میں عمر قید کی سزادی اور 364 جرم میں دس سال سزا اور پچیس(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
ہزار جرمانہ کی سزا دی جبکہ ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔
