سیلز مین قتل، حادثہ، بچی جاں بحق، تین خودکشیاں
احمد پور شرقیہ، ماچھیوال، حاصل پور، دھنوٹ، خیر پور ٹامیوالی(سٹی رپورٹر، نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان)تین مسلح ڈاکوں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر نواجوان سیلز مین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا نواحی موضع خمیسہ پکھیوار کا رہائشی نوجوان محمد اصغر فلو ر مل کے آٹے کے سیل پوائنٹ سے آٹا سیل کرکے واپس جارہا تھا کہ نیشنل ہائی وے پر پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوں نے اسے روک کر ڈکیتی کرنے لگے مزاحمت پر محمد اصغر کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا۔ اور پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ محمد اصغر بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی شروع کردی ہے۔ ماچھیوال سے بورے والہ روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب رکشے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتار بس سامنے سے آنے والہ مزدا تصاد(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
م سے بس میں بیٹھی ہوئی 10سالہ بچی عائشہ دختر غلام مرتضی سکنہ چچہ وطنی گیٹ کے راستے نیچے گرنے سے شدید زخمی ہوگئی جس کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو بورے منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی غریب محلہ حاصل پور منیر چوک میں پانچ بچوں کے باپ نے گھریلو ناچاقی سے تنگ کر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی متوفی کا اپنی بیوی سے ئے روز جھگڑا رہتا تھا پولیس تھانہ سٹی نے موقعہ پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کردی ہے حاصل پور میں ایک ہی روز میں خود کشی کا دوسرا وقوعہ نواحی گاوں 144 مراد میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر بھولا نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر کاروای شروع کردی دھنوٹ ریاض آباد کالونی کا رہائشی 35سالہ امیرگل چھینہ نے گھریلو معاشی حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی۔متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ چوہدری صلاح الدین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی خیرپورٹامیوالی میں راشد پٹرول پمپ کے قریب مسافر کوچ اور اور ٹرالر ٹکرا گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ریسکیو انچارج فیاض احمد خاںکی سربراہی میں ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر سید گل عباس اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ریسکیو کے مطابق دس افراد زخمی ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور پھنسا ہوا تھا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کردیاگیا ہے۔
