غیرقانونی پٹرولیم پلانٹ پر چھاپہ، ایرانی تیل ضبط
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سید ایوب بخاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر غیر قانونی سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کو مختلف کلرزو پراسس کے ذریعہ گرین کلر میں تبدیل کرنے والے پلانٹ پر کامیاب چھاپہ مارکر پلانٹ میں موجود25ہزار ایرانی پیٹرول تحویل میں لیتے ہوئے غیر قانی پلانٹ کو سیل کردیا جبکہ موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سید ایوب بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر میں پیٹرلیم مصنوعات کھاد آٹا گندم سمیت دیگر اشیا کی ذخیر ہ اندوزی گرانفروشی ملاوٹ اور غیرقانونی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ضلعی انتظامیہ عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔انہوں(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوامی حقوق کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہے۔
