وکلاءوفد کی ڈی پی او راجن پور  سے ملاقات، سابق صدر بار کی گرفتاری، مقدمے پر بات چیت معاملہ جلد حل کرنے کا مطالبہ

وکلاءوفد کی ڈی پی او راجن پور  سے ملاقات، سابق صدر بار کی گرفتاری، مقدمے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور ،جام پو(تحصیل رپورٹرر،نامہ نگار) ممبر پنجاب بارکونسل میاں عمران اکرم بودلہ کی سربرائی میں صدر بار راجن پور کنور جمال اختر۔ صدر جام پور پیر میاں احمد بودلہ۔ جنرل سیکرٹری بار راجن پور جنرل سیکرٹری بار جام پور مرزا یاسر خان مبین ایڈوکیٹ ودیگر وکلا نے ڈی پی او راجن پور سے ان کے دفتر ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق صدر بار وپیپلز پارٹی کے رہنما (بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
عبدالروف لنڈ پر راکٹ لانچر کا تھانہ ہڑند میں درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہڑند پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معزز وکیل پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ ڈی پی او راجن پو رمہر ناصر حسین سیال نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس اور وکلا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ قانون وانصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وکیل پر درج مقدمہ خارج کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈی ایس پی اور تفتیشی افسران کو میرٹ پر کیس کی تفتیشی کرکے انصاف فراہم کرنے کاحکم دیا۔ دوسری طرف سابق صدر بار ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ۔راو صغیر الحسن ایڈوکیٹ۔ محسن رضاخان احمدانی۔ ودیگر وکلا نے ڈی پی او راجن پور کے اقدام کو سہرا ہے