ڈیرہ، ”آسان رسائی“ پروگرام کا آج باضابطہ افتتاح

ڈیرہ، ”آسان رسائی“ پروگرام کا آج باضابطہ افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے "آسان رسائی'' کا آغاز کردیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح 22 فروری کو ساڑھے 9 بجے صبح کمشنر آفس میں ہوگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ نہ صرف وہ خود بلکہ ڈی جی خان ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ''آسان رسائی''کانٹر کے تحت اپنے دفاتر کے باہر کرسیاں لگاکر بیٹھیں گے اور روزانہ صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک صرف عوام سے ملیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ''آسان رسائی'' کے اقدام سے کسی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
 کو اعلی افسر سے ملنے کیلئے پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔شہری بلا جھجک ''آسان رسائی'' کھلی کچہری میں آکر اپنا مسئلہ بیان کرسکتے ہیں ہر درخواست پر نمبر الاٹ ہوگا اور فیڈ بیک لیا جائیگا۔ڈی جی خان ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام 17 اسسٹنٹ کمشنرز بھی آسان رسائی کاونٹرز قائم کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ''آسان رسائی ''سے نہ صرف افسران کی دفاتر میں حاضری چیک ہوسکے گی بلکہ سائلین کو بھی آسانی میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور اے سی کی عدم موجودگی پر دوسرا آفیسر آسان رسائی کھلی کچہری میں موجود رہے گا تاکہ عوام کا وقت ضائع نہ ہو اور ان کے مسائل بروقت حل ہوسکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر،اے سی آر محمد عامر جلبانی،اے سی جی حیات اختر اور دیگر افسران موجود تھے۔