بچے سے بدفعلی،مجرم کو14سال قید،10لاکھ جرمانہ

 بچے سے بدفعلی،مجرم کو14سال قید،10لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان( خصو صی پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمد سعید رفیق نے8 سالہ کمسن بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وارث کو 14 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے.جبکہ ہمراہی ملزم کاشف کو شک کا فایدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے.پولیس تھانہ ممتاز آباد کے استغاثہ کے مطابق 2020 میں مدعی کرم رسول نے مذکورہ ملزموں کے خلاف کمسن بچے (ا) کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا.فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم وارث کو سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ ملزم کاشف کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے۔