ڈالر مہنگا، ادویات قیمتیں آﺅٹ آف کنٹرول، ملک بھر میں نئے بحران کا خدشہ
ملتان(وقائع نگار)ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادویات کے را میٹریل کے مہنگا ہونے سے ملک بھر میں ادویات کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بیشتر ضروری انسانی زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
کہ ملک بھر میں اس وقت ادویات کی قلت کا بڑا بحران سامنے آنے کا خدشہ ہے ناں صرف عام مارکیٹ بلکہ سرکاری ہسپتالوں کو بھی ادویات کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے زرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات خریداری میں حصہ لینے والی نجی فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کے ورک آرڈر لینے سے ہی انکار کر دیا ہے اور فارما سوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کے ورک آرڈر ناں لئے گئے تو ہسپتالوں کے لئے ادویات خریداری کا عمل رک جائے گا۔
