شرم کا مقام ہے ،غریب آدمی لٹ گیا اور آپ میچ ڈیوٹی کا بہانہ بنا کر مقدمہ درج نہیں کررہے،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ممتاز آباد کی ”کلاس “ لے لی، فوری ریکوری ورنہ سخت کارروائی کی وارننگ
ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی کا پرچہ کیوں نہیں دیا ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ملتان کے ڈی ایس پی ممتاز آباد کی سرزنش کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ۔جس میں آئی جی پنجاب کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپکے علاقے میں واردات ہوئی اور آپ نے سٹیڈیم ڈیوٹی کا بہانہ کر تاحال پرچہ کیوں نہیں دیا ۔اسکا جواب دو ۔ آپ کے پاس 30 منٹ کا وقت ہے مقدمہ درج کرو او(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
ر مدعی کے گھر جاکر معافی مانگو ۔ اور اسکو مطمن کرو ۔آپ کے علاقے میں ایک غریب آدمی لٹ گیا شرم کا مقام ہے میچ کی ڈیوٹی کا بہانہ بنا رہے ہیں کیا تھانہ بند ہوگیا تھا؟قانون کے مطابق چلا کریں اس شخص کا پرچہ درج کرو اور ریکوری کروا کر دو۔ آئی جی پنجاب نے ملتان کے ڈی ایس پی ممتاز آباد سعادت چوہان کی بذریعہ ٹیلی فونک سرزنش کی ۔اور آڈیو میں یہ بھی آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر مقدمہ درج کرکے ریکوری نہ کروائی تو میں تمہارے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔
