تھانہ سٹی شجاع آباد، حوالات میں بند ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیو، مقدمہ درج، پولیس ملازمین اپنے آپکو بچانے کےلئے متحرک

تھانہ سٹی شجاع آباد، حوالات میں بند ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیو، مقدمہ درج، پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، شجاع آباد (وقائع نگار، تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی شجاع آباد کی حوالات میں قید ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ملزمان تو گرفتار لیکن تھانہ ڈیوٹی پر موجود کسی بھی اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔جس پر پولیس نے اپنے ہی افسران کی بلاوجہ خاموشی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے تھانہ سٹی شجاع آباد میں رضوان سعید اورمحمد حماد حوالات میں قید ملزم عبد(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
الرحمن کی ملاقات کے لیے آئے۔جہنوں نے ملزم عبدالرحمن عرف کوٹا کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی۔یہاں ذرائع کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں نے تھانے کی ناقص سکیورٹی ہونے سے بچنے کیلئے سارا ملبہ ٹک ٹاک بنانے والے نوجوانوں پر ڈال کر ان پر مقدمہ درج کرکے اپنی جان چھڑوالی ۔جبکہ پولیس کی آفیشنل پریس ریلیز میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو ملاقات کے دوران منع کرنے پر پولیس ملازمین سے گتھم گتھا بھی ہوئے۔