سابق وفاقی وزیر سید فخرامام کا کبیروالا شہر کا دورہ، کارکنوں سے ملاقاتیں

سابق وفاقی وزیر سید فخرامام کا کبیروالا شہر کا دورہ، کارکنوں سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کبیروالا(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ اور ممبر قومی اسمبلی سید فخرامام نے گزشتہ روز کبیروالا شہر کا دورہ کرنے کے دوران غازی چوک سردار پور روڈ کبیروالا میںکواپریٹو بینک خانیوال کے سابق ڈسٹرکٹ منیجر چوہدری حق نواز چد(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
ھرڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں محمد آصف،محمد عدیل نواز،نزدپل راجباہ پر چوہدری منظر عباس سہو کے والد چوہدری محمد رمضان سہو،چوک ٹاﺅن ہال کبیروالا میں سید مشتاق حسین کی بیوی،سید اخلاق حسین اور سید سہیل شاہ کی والدہ ،سا بق پٹواری صفدر حسین بھکل کی پوتی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے بلندی درجات کی ۔سید گروپ کے رہنما حکیم رب نواز، کلیم اللہ خان ،حفیظ سعیدی،رانا محمد اسلم ،محمد رمضان جانی ،قمر عباس سیال ،نواز ش علی شاہ،محمد اکرام ،طاہر عباس،کاشف حیدر اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔